اپریل 28, 2025

افغان وزیر خارجہ کی بھارت کے تاجروں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

سیاسیات۔ افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کی بھارت کے ایران، افغانستان اور پاکستان کے لیے خصوصی مندوب  آنند پرکاش سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ سیاسی اور تجارتی تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

افغان وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات  امیر خان متقی نے بھارت افغان سفارتی اور تجارتی تعلقات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور بھارتی سرمایہ کاروں کو افغانستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

امیر خان متقی نے  بھارت سے افغان تاجروں، طلبا اور مریضوں کی ویزہ سروس بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

امیر خان متقی نےکہا کہ افغانستان میں اس وقت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار مواقع موجود ہیں جن سے بھارتی سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

افغان میڈیا کے مطابق  بھارتی مندوب نے افغانستان سے تعلقات کو اہم قرار دیا اور افغانستان کے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

five × 1 =