نومبر 17, 2024

افغانستان، طالبان نے خواتین کی تعلیم پر پابندی عائد کر دی

سیاسیات- افغان طالبان نے ملک میں خواتین کے لیے یونیورسٹی کی تعلیم پر پابندی عائد کردی۔

غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت ہائر ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور نجی جامعات کو جاری خط میں لکھا کہ غیرمعینہ مدت کے لیے لڑکیوں کی جامعات میں تعلیم پر پابندی ہوگی۔

وزیرہائر ایجوکیشن ندا محمد ندیم کے دستخط سے جاری خط میں کہا گیا کہ ’آپ سب کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ خواتین کی تعلیم پر تاحکم ثانی مذکورہ حکم پر عمل درآمد کیا جائے‘۔

وزارت کے ترجمان ضیااللہ ہاشمی نے اے ایف پی کو پیغام کے ذریعے مذکورہ حکم کی تصدیق کی اور خط بھی ٹوئٹ کیا۔

افغانستان میں خواتین کی تعلیم پر پابندی سے عالمی برادری کی تشویش کو تقویت ملی ہے جبکہ طالبان حکومت کو تاحال کسی عالمی طاقت نے تسلیم نہیں کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × 3 =