نومبر 24, 2024

اسپین نے بھارت سے دھماکہ خیز مواد اسرائیل لیجانے والے بحری جہاز کو لنگر انداز ہونے سے روک دیا

سیاسیات- اسپین نے بھارت سے ہتھیاروں کے لئے دھماکہ خیز مواد اسرائیل لے جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین نے بھارت سے 27 ٹن دھماکہ خیز مواد لے کر اسرائیل جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندرگاہ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ہسپانوی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے جھنڈے والا جہاز 27 ٹن دھماکہ خیز مواد بھارت کے چنئی سے اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ لے جا رہا تھا۔

ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل کے مطابق اسپین اسرائیل کے لیے ہتھیاروں سے لدے بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں پر بلانے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسپین کا اقدام جنگ میں حصہ نہ بننے کیلئے اسرائیل کو ہتھیار برآمد نہ کرنے کے لائسنس نہ دینے کے سرکاری فیصلے کے مطابق ہے۔

ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو مزید ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، امن کی ضرورت ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 × one =