نومبر 23, 2024

اسماعیل ہنیہ کا قتل ایرانی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی تھا۔ سعودی عرب

سیاسیات- سعودی عرب کا کہنا ہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی تھا۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو 31 جولائی کو تہران میں میزائل حملے میں شہید کیا گیا تھا، وہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری کے لیے تہران میں موجود تھے۔

اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی)  نے مشترکہ اعلامیے میں غاصب اسرائیل کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

دوسری جانب سعودی نائب وزیرخارجہ ولیدالخوریجی نے  او آئی سی اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  کسی بھی ملک کی خود مختاری اور اندرونی معاملات میں مداخلت کو مسترد کرتے ہیں اور اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی تھا۔

واضح رہے کہ یحییٰ السنوار فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی دفتر کے نئے سربراہ بن گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × 2 =