مارچ 30, 2025

اسرائیل کے شہر خضیرا میں چاقو حملوں سے ایک صیہونی ہلاک 6 زخمی

سیاسیات- اسرائیل کے شہر خضیرا میں چاقو حملوں سے ایک صیہونی ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق چاقو حملے خضیرا شہر کے 4 مختلف مقامات پر ہوئے جن میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق ایک صیہونی ہلاک 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی حکام نے بتایاکہ واقعے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ  2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

خبر کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ان کے ہاتھ میں چاقو کے ساتھ ساتھ کلہاڑی بھی تھی جبکہ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہےکہ انہوں نے حملہ آوروں پر قابو پالیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

8 + nine =