اکتوبر 5, 2024

اسرائیل کے دو فوجی گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران ہلاک، 24 زخمی

سیاسیات- رائٹرز کے مطابق گولان کی پہاڑیوں میں لڑائی کے دوران اسرائیل کے دو فوجی ہلاک اور مزید 24 زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعے کو لڑائی کے دوران کے گولانی بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے دو فوجی مارے گئے اور زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل کے دو فوجی عراق سے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر کیے گئے ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں اور ان کی شناخت 19 سالہ سارجنٹ ڈینئیل اویو ہائم سوفر اور 19 سالہ کیپٹن ٹال ڈرور کے نام سے ہوئی ہے جو بالترتیب اشکیلون سے گولانی بریگیڈ کی 13 ویں بٹالین میں سگنل افسر کیڈٹ اور یروشلم سے تعلق رکھنے والے گولانی بریگیڈ کی 13 ویں بٹالین میں آئی ٹی ماہر تھے۔

مزید بتایا گیا کہ اس حملے میں دو فوجیوں کی ہلاکت کے علاوہ 24 فوجی زخمی ہوئے ہیں، ان میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے اور دیگر معمولی زخمی ہیں۔

عراق میں اسلامی مزاحمتی تحریک نے جمعے کو علی الصبح گولان کی پہاڑیوں پر تین حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے اور مذکورہ تنظیم خطے میں امریکی اور اسرائیلی موجودگی کی مخالفت کرتی ہے۔

خیال رہے کہ گولان کی پہاڑی پر اسرائیل نے 1967 کی خلیجی جنگ میں قبضہ کیا تھا تاہم کئی ممالک نے اب تک اسرائیلی قبضے کو تسلیم نہیں کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

13 + fifteen =