سیاسیات- اسرائیل نے حماس پر اسرائیلی مغوی خاتون کی جگہ کسی اور کی لاش دینے کا الزام لگادیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے گزشتہ روز واپس کی گئی 4 لاشوں میں سے ایک کی شناخت غلط بتائی ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے واپس کی گئی لاشوں کا میڈیکل کرانے کے بعد معلوم ہوا کہ ان میں شہری شری بیباس کی لاش شامل نہیں۔
واضح رہےکہ حماس نے گزشتہ روز جنگ بندی معاہدے کے تحت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کی تھیں جس کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو رہا کیا گیا تھا۔