جون 9, 2025

سیاسیات۔ اسرائیل نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس راہنما محمد السنوار کی شہادت کے بعد ان کی لاش ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے محمد السنوار کی شہادت اور لاش ملنے کا دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد سنوار کی لاش یورپی اسپتال کے نیچے بنی سرنگ سے ملی ہے۔

دوسری جانب حماس نے ابھی تک محمد سنوار کی شہادت کی تصدیق نہیں کی ہے جبکہ غزہ کی انتظامیہ یورپی اسپتال کے نیچے سرنگوں کی موجودگی کے اسرائیلی دعوے کی تردید کرچکی ہے۔

اس کے علاوہ عرب میڈیا میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے لیے  امداد لیکر آنے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملے کے بعد کشتی کے عملے کو اغوا کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس نے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی قبضےکو منظم ریاستی دہشتگردی قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی قبضہ، آزادی کی آواز کو خاموش نہیں کرسکے گا، فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی قبضہ غزہ کے لیے بڑھتی ہوئی عالمی یکجہتی کو بھی نہیں روک سکے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four × three =