نومبر 25, 2024

اسرائیل پر حملہ: امریکہ کا ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرامز پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان

سیاسیات- اسرائیل پر جوابی حملے کے ردعمل کے پیش نظر امریکہ نے ایران کے میزائل اور ڈرون پروگرامز پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔

امریکہ کے مشیر برائے قومی سلامتی جیک سلیوان نے کہاکہ امید ہے امریکہ کے اتحادی اور شراکت دار بھی اس قسم کے اقدامات کریں گے، ایران پر پابندیوں کا مقصد اس کی عسکری طاقت کو محدودکرنا ہے، پابندیوں اور دیگر اقدامات سے ایران پر دباؤبرقرار رکھیں گے۔

دوسری جانب امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکہ ایران پر معاشی دباؤ بڑھانے کے لیے کام کر رہا ہے، یہ بات غلط ہے کہ ایران نے اسرائیل پر حملے کی وارننگ پہلے دی تھی، ایران سے حملے کا پیغام ملا تھا لیکن کوئی وقت، ہدف یا ردعمل کی نوعیت شامل نہیں تھی۔

جان کربی نےکہا کہ ایران کی واضح نیت بہت زیادہ تباہی کی تھی، اسرائیل آج بہت مضبوط اسٹریٹجک پوزیشن میں ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × one =