مارچ 29, 2025

اسرائیل پر ایرانی حملوں کو روکنے میں سعودی عرب کی شرکت کی تردید: ذرائع

سیاسیات- اسرائیلی نیوز ویب سائٹس نے سرکاری سعودی ویب سائٹ سے منسوب کر کے بیانات شائع کیے تھے کہ ’مملکت نے ایرانی حملوں کا سامنا کرنے والے حالیہ دفاعی اتحاد میں حصہ لیا۔‘

ہفتے کے روز اسرائیل پر ایرانی حملوں کو روکنے میں سعودی عرب کی شرکت کی تردید کی گئی ہے۔

العربیہ نے باخبر ذرائع کے حوالے سے یہ تردید شائع کی۔

قبل ازیں اسرائیلی نیوز ویب سائٹس نے سرکاری سعودی ویب سائٹ سے منسوب کر کے بیانات شائع کیے تھے کہ ’مملکت نے ایرانی حملوں کا سامنا کرنے والے حالیہ دفاعی اتحاد میں حصہ لیا۔‘

ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ سعودی عرب کی شرکت کے بارے میں کوئی سرکاری بیان شائع نہیں ہوا ہے۔

ایران نے ہفتے کی شام سے اتوار کی صبح تک اسرائیل کی طرف ڈرون اور میزائل داغے اور اس حملے کو دمشق میں اس کے قونصل خانے پر حملے سمیت متعدد جرائم کا جواب قرار دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four + four =