دسمبر 21, 2024

اسرائیل نے امریکی حمایت سے ایران پر حملے کی تیاریاں شروع کردیں

سیاسیات- شام کا دفاعی نظام تباہ کرنے کے بعد اسرائیل نے ایران پر حملے کی تیاریاں شروع کردیں۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران کے حامی گروپوں کے کمزور ہونے اور شام میں اسد حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیلی فضائیہ ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے اپنی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے حملوں میں شام کے فضائی دفاعی نظام کو بری طرح نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کا خیال ہے کہ اب ایران کے جوہری مقامات پر حملہ کرنے کا موقع ہے کیونکہ ایران اپنے جوہری پروگرام کو مزید آگے بڑھا سکتا ہے اور ایک بم تیار کر سکتا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل سے حملے بند کرنے اور شام سے باہر نکلنے کا مطالبہ کیا جب کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ اسرائیل کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کا حق ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

15 + fourteen =