جولائی 13, 2025

سیاسیات۔ اسرائیل میں جنگ بندی ڈیل اور یرغمالیوں کی واپسی کے لیے مظاہرے کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف آج بڑا احتجاج ہوا اور  تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلیوں نے فوجی ہیڈکوارٹرز کے سامنے احتجاج کیا۔

رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے ‘جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوتا’، ‘یرغمالیوں کو واپس لاؤ’ کے  پلے کارڈز  اٹھا رکھے تھے

اسرائیلی مظاہرین نے نیتن یاہو سے حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے اور غزہ سے یرغمالیوں کی رہائی کرانے کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا بتانا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت کے لیے اپنی حکومت کے اتحادی ایتمار بن گویر اور بیزلیل سموٹریچ کو طلب کرلیا ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve + six =