نومبر 24, 2024

اسرائیل: ایٹمی سائنسدانوں کی مستعفی ہونے کی دھمکی

سیاسیات-اسرائیل میں متنازع عدالتی اصلاحات کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، ایٹمی سائنسدانوں نے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 10 سینئر جوہری سائنسدانوں نے عدالتی ترامیم منظوری کے خلاف مستعفی ہونے کی دھمکی دی ہے۔

دھمکی دینے والے اسرائیلی سائنسدان ملک کے ایٹمی پروگرام کے کرتا دھرتا ہیں۔

اسرائیلی رضاکار فوجیوں کی بڑی تعداد بھی احتجاجاً کام چھوڑنے کی دھمکی دے چکی ہے، رضاکار فوجی اسرائیلی فوج میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، دفاعی حکام نے اسرائیل کی جنگی تیاری خطرے میں پڑنے کا خدشہ بیان کر دیا۔

پارلیمنٹ نے پیر کو متنازع عدالتی اصلاحات بل کی منظوری دی تھی، متنازع بل حکومت کے غیر معقول فیصلوں کو کالعدم کرنے کے عدلیہ کے اختیارات کو محدود کرتا ہے۔

اسرائیلی سپریم کورٹ میں متنازع بل منظوری کے خلاف اپیلوں کی سماعت ستمبر میں ہوگی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

5 × 5 =