نومبر 23, 2024

اسرائیل ایرانی فوجی اور انرجی تنصبات کو نشانہ بنائےگا، جوابی حملے روکنے کی حکمت عملی بھی تیار

سیاسیات- ایران پر حملے کے بعد حملے روکنے کیلئے اسرائیل امریکہ نے حکمت عملی تیار کر لی۔

صیہونی میڈیا کے مطابق اسرائیل حملے میں ایران کی فوجی اور انرجی تنصبات کو نشانہ بنائےگا، ایران پر حملے کے لیے اسرائیل اور امریکہ میں بات چیت جاری ہے۔

فلسطینی حامی گروپس کے جوابی حملے روکنے کیلئے اسرائیل اور امریکہ نے مشترکہ حکمت عملی بھی تیار کر لی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے جوابی حملے روکنے کے لیے میزائل شکن سسٹم مشرق وسطیٰ سے یورپ تک نصب کر چکا ہے، امریکہ نے گزشتہ سال کے آخر میں میزائل شکن سسٹم تھاڈ نصب کیا تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھاڈ پیٹریاٹ سسٹم کا خاص حصہ ہے جو تقریباً 200 کلومیٹر علاقے کو میزائل سے بچا سکتا ہے، تھاڈ کے ساتھ پیٹریاٹ بیٹری 6 ٹرک پر نصب لانچرز پر مشتمل ہوتی ہے۔

پیٹریاٹ بیٹری میں 48 انٹرسیپٹرز، ریڈیو اور ریڈار آلات بھی ہوتے ہیں جنہیں چلانے کے لیے 95 فوجیوں کی ضرورت ہوتی ہے، امریکا نے اسرائیلی افواج تھاڈ نظام چلانے کی ٹریننگ 2019 میں دی تھی۔

دوسری جانب مزید امریکی فوجی دستے مشرق وسطیٰ بھیجنے پر ایران نے امریکہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اپنے فوجیوں کی زندگی اسرائیل کیلئے خطرے میں ڈال رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen − three =