سیاسیات- اسرائیلی وزیراعظم کی جانب سے وزیر جنگ یواف گیلنٹ کو برطرف کیے جانے کیخلاف اسرائیل کے مختلف شہروں میں مظاہرے پھوٹ پڑے۔
یواف گیلنٹ کی برطرفی کیخلاف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب، نہاریہ، حیفا اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کیخلاف سخت نعریبازی کی، ہزاروں مظاہرین نے سڑکیں بلاک کرکے جلاؤ گھیراؤ بھی کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہیں خطرہ ایران یا حزب اللہ سے نہیں بلکہ اپنی حکومت سے ہے۔
اسرائیلی پولیس نے احتجاج کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ 40 اسرائیلیوں کو گرفتار بھی کرلیا۔