سیاسیات۔ اسرائیل نے غزہ میں اپنے مزید 2 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ کے محلے شجاعیہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں مزید 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔
آئی ڈی ایف کے مطابق مزاحمت کاروں نے جمعےکے روز شجاعیہ میں گھات لگا کر حملہ کیا جس میں اسرائیلی فوج کے کیپٹن اور پلاٹون کمانڈر سمیت اسرائیلی بارڈر پولیس کی خفیہ یونٹ کا کمانڈو مارا گیا۔
آئی ڈی ایف کے مطابق مرنے والے دونوں فوجی غزہ کی سرحد کے ساتھ بفر زون کو بڑھانے کی کارروائی میں شریک تھے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں کچھ فوجی زخمی بھی ہوئے، زخمیوں کو علاقے سے نکالنے میں تقریباً دو گھنٹے لگے، اس دوران فلسطینی مزاحمت کاروں سے شدید لڑائی ہوئی۔
اسرائیلی فوج کے مطابق پلاٹون کمانڈر ایٹنی ٹینک میزائل کے حملے میں مارا گیا جس میں اس کا ٹینک بھی ناکارہ ہوگیا۔
آئی ڈی ایف کےمطابق 7 اکتوبر کو شروع ہونے والی جنگ میں اب تک ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 849 ہوگئی ہے۔