مئی 26, 2025

اسرائیلی فوج کی شام میں غیر قانونی پیش قدمی جاری، 13 کلومیٹر کا علاقہ قبضہ کرلیا

سیاسیات۔ اسرائیلی افواج نے شام میں غیر قانونی پیش قدمی کرتے ہوئے سرحد سے 13 کلومیٹر اندر تک غیر اعلانیہ قبضہ کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی شامی علاقوں میں غیر قانونی پیش قدمی کا سلسلہ جاری ہے اور  اسرائیلی فوج مسحرہ پرقبضے کے بعد تل المال کے پہاڑ تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ڈرونز اور ہیلی کاپٹرز کی پروازیں جاری ہیں جب کہ علاقے میں بلڈوزرز کےساتھ فوجی کمک بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ درعا کا علاقہ تل المال وہ جگہ ہے جہاں سابق اسد حکومت کی فوج کی چوکی موجود ہوا کرتی تھی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 4 =