سیاسیات۔ اسرائیلی فوج نے جارحیت کے ذریعے سے اپنے دفاع کی پالیسی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ،اسرائیلی افواج جارحانہ حکمت عملی کے تحت نام نہاد "بفر زونز” قائم کرنے کیلئے اپنی سرحدوں سے منسلک ریاستوں پر حملہ کرے گی۔ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی افواج کی ہائی کمانڈ ، جس کی صدارت اس کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر کر رہے تھے، نے فوج کے دیگر اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا تاکہ اسرائیل کو درپیش سیکورٹی چیلنجز کا مکمل اسٹریٹجک جائزہ لیا جا سکے، تقریباً دو سال سے اس طرح کا کوئی اہم اجلاس نہیں ہوا تھا۔اس اجلاس کے کچھ سب سے اہم نتائج یہ تھے کہ اب سے اسرائیل کی تمام سرحدوں پر ایک بلٹ ان بفر زون ہونا ضروری ہے کیونکہ اسرائیل نے غزہ، شام اور لبنان میں اب تک یہ حاصل کر لیا ہے۔ مصر اور اردن کے ساتھ کوئی واضح بفر زون نہیں ہے، حالانکہ اسرائیل کے ان دونوں ممالک کے ساتھ امن تعلقات ہیں۔
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔