نومبر 24, 2024

آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرق وسطیٰ میں امن کا ضامن ہے۔ روس

سیاسیات-روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرق وسطیٰ میں امن کا ضامن ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے عرب لیگ کے سربراہ احمد ابو الغیط نے ملاقات کی اور غزہ میں ہونے والی جھڑپوں پر تبادلہ خیال کیا جس میں اب تک 700 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 550 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں روسی وزیر خارجہ نے امریکہ کا نام لیے بغیر اس خدشے کا اظہار کیا کہ اس جھڑپ میں کوئی غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ نے حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کی مدد کے لیے جنگی طیارہ بردار بحری جہاز بھیجا ہے جس پر روس نے جنگ کے طویل ہوجانے کے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مزید کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل میں امن کا سب سے زیادہ قابل اعتماد حل ہے۔ صرف جنگ سے سلامتی کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔

وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یہ بھی کہا کہ جنگ میں دونوں جانب کے اب تک سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس پر گہری تشویش ہے۔ غزہ کو اسرائیل نے اپنا ہدف بنالیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

2 × 3 =