سیاسیات- آذر بائیجان کا مسافر طیارہ بدھ کو قازقستان ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں 38 افراد ہلاک اور 29 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آذربائیجان کا مسافر بردار طیارہ باکو سےچیچنیا جا رہا تھا کہ قازقستان ائیر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔طیارے میں عملے سمیت 67 افراد موجود تھے۔
مسافروں کا تعلق آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور روس سے ہے۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثہ ہوا۔
البتہ ذرائع کے مطابق آذربائیجان کا مسافر طیارہ مبینہ طورپر میزائل حملے کا نشانہ بنا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی یا چیچن فورس نے مبینہ طور پر آذربائیجان کے طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا،طیارہ سطح سے فضا میں مارکرنیوالے میزائل کانشانہ بنا۔
ذرائع کے مطابق میزائل فضا میں پھٹنے سے ٹکڑے مسافر طیارے کے پچھلے حصے پر لگے، پائلٹ نے طیارے کو گروزنی میں دوبار لینڈ کرنے کی ناکام کوشش کی، تیسری بارلینڈنگ کی کوشش کے دوران مسافروں نے دوران پرواز دھماکے کی آواز سنی۔
دوسری جانب آذربائیجان نے مسافر طیارہ تباہ ہونے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا اعلان کر دیا۔