مارچ 15, 2025

آذربائیجان اور آرمینیا 40 سالہ پرانا تنازع ختم کرنےکے معاہدے پر رضامند ہوگئے

سیاسیات- آذربائیجان اور آرمینیا 40 سالہ پرانا تنازع ختم کرنے کے معاہدے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق  دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔

آرمینین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ  آذربائیجان کے ساتھ امن معاہدے کا مسودہ حتمی طور پر تشکیل پا گیا ہے، آزری حکام کے ساتھ امن معاہدے پر دسخط کے لیے تیار ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ معاہدے پردستخط سے پہلے آذربائیجان نے آرمینیا کے آئین میں متنازع علاقے سے متعلق تبدیلی کی شرط رکھی ہے۔

خیال رہےکہ  آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 1980 کی دہائی سے سرحدی علاقے نگورنو کاراباخ  پر قبضے کا تنازع  چل رہا ہے۔

سویت یونین سے آزادی حاصل کرنے والی دو سابق ریاستوں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 6 سالہ جنگ 1994 میں اختتام پزیر ہوئی تھی، جنگ کے نتیجے میں آرمینیا نے نگورنو کاراباخ کے بڑے حصے پر قبضہ کر لیا تھا تاہم 2020 میں آذربائیجان نے دوبارہ کچھ حصہ واپس لے لیا تھا۔

پھر اکتوبر 2023 میں نگورنو کاراباخ  میں ایک بار پھر آذربائیجان کی جانب سے آپریشن شروع کیا گیا جس کے باعث نگورنو کاراباخ کے علیحدگی پسند غیر مسلح ہونے پر مجبور ہو گئے اور انہوں نے حکومت تحلیل کرنے اور آذربائیجان کے ساتھ الحاق کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 4 =