مارچ 12, 2025

آئندہ دنوں میں روس یوکرین مکمل جنگ بندی کی امید ہے: ٹرمپ

سیاسیات۔ امریکی صدر ٹرمپ نے  آئندہ دنوں میں روس یوکرین میں مکمل جنگ بندی کی امید ظاہر کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امید ہے روس جنگ بندی منصوبے پر راضی ہوجائے گا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرینی صدر زیلنسکی کو وائٹ ہاؤس میں دوبارہ مدعوکریں گے جب کہ اس ہفتے روسی صدر سے بھی بات کریں گے۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر نے جدہ میں امریکا یوکرین مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ 30 روزہ ممکنہ جنگ بندی کا منصوبہ اہم پیش رفت ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز سعودی عرب میں ہونے والے یوکرین امریکا مذاکرات میں یوکرین روس کے ساتھ 30 روزہ جنگ بندی پر متفق ہوگیا تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen + seven =