فروری 12, 2025

10 فروری، جشن بہار انقلاب اسلامی، ایران بھر میں ریلیاں

سیاسیات- انقلاب اسلامی کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر آج 10 فروری کو ایران کے شہروں اور قصبوں میں عوام انقلاب اسلامی کا جشن منانے کے لئے سڑکوں اور شاہراہوں پر ریلیاں نکال رہے ہیں۔

امام خمینی رہ کی قیادت میں 1979 میں عوام کی وسیع حمایت میں اسلامی انقلاب رونما ہوا۔ آج ایرانی کلینڈر کے مطابق گیارہویں مہینے کی 22 تاریخ کو ایران کے کونے کونے میں زندگی کے ہر طبقے اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اسلامی انقلاب کی کامیابی کا جشن منانے کے لئے سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل کر ریلیاں نکال رہے ہیں۔

بہمن کا مہینہ در حقیقت اسلام، قرآن ، مسلمانوں اور مستضعفیں کی عزت و وقار کا مہینہ ہے یہ مہینہ امریکہ نواز بادشاہوں کی بادشاہت کے خاتمہ کا مہینہ ہے۔ یہ مہینہ استقلال، آزادی اور استقامت کا مہینہ ہے۔ اس مہینہ میں انقلاب اسلامی کے شجرہ طیبہ کو عظیم اور تاریخی کامیابی نصیب ہوئی۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں 22 بہمن انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ ایران بھر میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 46ویں سالگرہ قومی جوش و خروش اور مذہبی جذبہ و ولولہ کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ ایران کی فضائیں ایک بار پھر امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔

انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے موقع پر ایران میں ہزاروں ملکی اور غیر ملکی نامہ نگار خبریں نشر کرنے کے لئے موجود ہیں۔ تہران کی عظيم الشان ریلی میں عوام مختلف راستوں اور سمتوں سے آزادی اسکوائر کی جانب رواں دواں ہیں۔

انقلاب اسلامی کی کامیابی کےسلسلے میں مرکزی ریلی تہران میں نکلے گی۔ دارالحکومت کے مختلف حصوں سے لوگ مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے آزادی اسکوائر پر جمع ہوں گے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر پزشکیان سمیت دیگر اعلیٰ حکام ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × 1 =