اکتوبر 30, 2024

یورپ منافقت کا اعلی ترین نمونہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

سیاسیات۔ اسلامی جہوریہ ایران نے ملک میں تخریب کارانہ کارروائیوں میں ملوث ایک دہشت گرد گروہ کے سرغنہ “جمشید شارمهد” کو پھانسی دے دی۔ جس پر یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ “جوزپ بورل” نے ایران کے امور میں مداخلت کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ہم جمشید شارمہد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یورپی یونین سختی کے ساتھ ہر وقت اور ہر صورت حال میں پھانسی کی سزا کی مخالف رہی ہے۔ پھانسی کی سزاء کا عمل زندگی کرنے کے حق اور انسانی شرافت کی توہین ہے۔ جوزپ بورل نے مزید کہا کہ یورپی یونین جوابی اقدام پر غور کر رہی ہے۔ جس پر ایران کے وزیر خارجہ “سید عباس عراقچی” نے شدید ردعمل دیا۔ انہوں نے جوزپ بورل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جناب بورل میں چاہتا ہوں کہ آپ کی اس بات پر یقین کروں جب آپ کہتے ہیں کہ زندگی اور انسانی وقار کی حمایت کرنی چاہئے۔

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یورپ میں آپ کے ساتھی نہایت ڈھٹائی و بے شرمی سے غزہ میں انسانی نسل کشی اور لبنان میں قتل و غارت گری کی حمایت کرتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے جوزپ بورل سے سوال کیا کہ کیا غزہ میں 50 ہزار سے زائد فلسطینیوں کے قتل عام کے خاتمے کے لئے یورپی یونین نے کوئی فیصلہ کیا؟۔ کیا یورپی یونین نے اس بارے میں سوچا ہے کہ لبنان کے پندرہ لاکھ مہاجرین کی نقل مکانی کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟۔ یا اُن افراد کے لواحقین کی حمایت کے بارے میں آپ کی یونین کی کیا سوچ ہے جو جمشید شارمہد کے ہاتھوں لقمہ اجل بنے۔ اگر آپ کے پاس ان سب باتوں کا جواب نہیں ہے تو یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ یورپ منافقت کا نمونہ ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 2 =