سیاسیات- یورپی یونین نے ایران کے وزیرداخلہ اور سرکاری ٹی وی سمیت 29 شخصیات اور اداروں پرنئی پابندیاں عائد کردیں۔
یورپی یونین کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ ایران میں مظاہرین پر تشدد میں ایرانی وزیرداخلہ احمد واحدی، ایرانی انقلابی گارڈ کے چیف، سائبر پولیس کے سربراہ شامل ہیں۔
یورپی یونین کی ایران کی 29 کمپنیوں اور شخصیات پرعائد پابندیوں میں سفری پابندیاں، اثاثوں کا منجمد ہونا اوردیگر شامل ہیں۔