سیاسیات۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایٹمی پروگرام سے متعلق دیئے گئے بیان پر دونوں ممالک کو خبردار کر دیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے ایٹمی پروگرام کا دفاع کیا ہے اور وہ اس دفاع کو جاری رکھنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام جاری ہے اور یہ تین دہائیوں سے پرامن ہے، جب کہ این پی ٹی ممبر ہونے کی بنیاد پر ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ کسی بھی حال میں اپنے ایٹمی پروگرام پر کوئی کمزوری نہیں دکھائے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اتوار کو امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے ایٹمی مقاصد کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہر دہشتگرد گروپ کے پیچھے، ہر تشدد کے پیچھے، ہر عدم استحکام کی سرگرمی کے پیچھے اور خطے میں کروڑوں لوگوں کے امن کو لاحق خطرے کے پیچھے ایرانی ریاست ہے۔