جولائی 15, 2025

سیاسیات۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ پاکستان نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران جس طرح ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان تہران میں ملاقات ہوئی جس میں  پاک ایران تعلقات اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران محسن نقوی نے ایرانی صدر کو جنگ میں عظیم فتح پرمبارکباد دی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ  پاکستان نے ایران پر حملے کی ہر فورم پر پر زور مذمت کی اور ایرانی سپریم لیڈر سمیت پوری قوم نے جارحیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

وزیر داخلہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایرانی صدر کو نیک خواہشات اوراحترام کا پیغام بھی پہنچایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، پاکستان نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران جس طرح ساتھ دیا وہ کبھی نہیں بھول سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت مسلم ممالک کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، ایسے میں اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی ناگزیر ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two × 4 =