جولائی 1, 2024

پاکستانی انتخابات پر متنازع امریکی قرارداد کی مذمت کرتے ہیں، ایران

سیاسیات- ایرانی سفیر نے پاکستان کے انتخابات سے متعلق امریکی کانگریس کی قرارداد کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں ایرانی سفیر محمد رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ پاکستانی انتخابات پر متنازع امریکی قرارداد کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ کے آزاد رکن کے ملکی معاملات میں کھلی مداخلت ہے۔ یہ جمہوریت کی حمایت کی آڑ میں ایک طرح سے بھتہ خوری ہے۔ ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایک ملک جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کے ذریعے روکتا ہے، امریکہ صہیونی حکومت کو مہلک ہتھیار فراہم کر کے غزہ کے عوام کی نسل کشی کی حمایت کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

eight + eight =