مارچ 30, 2025

ٹرمپ اور پومپیو سمیت شہید سلیمانی کے قاتلوں کو واصل جہنم کر سکتے ہیں۔ ایرانی جنرل

سیاسیات- اسلامی جمہوریہ ایران کے جنرل امیر علی حاجی زادہ نے خبردار کیا ہے کہ ان کا ملک شہید کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے اب بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو کو قتل کرنا چاہتا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ایران نے بارہا اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ جنوری 2020ء میں بغداد کے ہوائی اڈے پر امریکی ڈرون حملے میں شہید کیے گئے، پاسداران انقلاب کے کمانڈ قاسم سلیمانی کی شہادت کا بدلہ لے گا۔ ایرو اسپیس یونٹ کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے ٹیلی ویژن پر کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم ٹرمپ، پومپیو، سابق امریکی جنرل کینتھ میک کینزی اور ان فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں، جنہوں نے جنرل سلیمانی کو مارنے کا حکم دیا تھا۔ ٹرمپ نے اس حملے کا حکم عراق میں امریکی تنصیبات پر کیے گئے متعدد حملوں کے ردعمل میں دیا تھا، جہاں امریکی حکام نے ان حملوں کا الزام ایران پر لگایا تھا۔ جس کے چند دن بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے عراق میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل داغے تھے، لیکن اس حملے میں کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی تھی۔

ٹیلی ویژن پر اپنے بیان میں امیر علی حاجی زادہ نے کہا کہ ایران اب 2 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر امریکی جہازوں کو نشانہ بنانے کی اہلیت رکھتا ہے۔ ایرانی جنرل نے کہا کہ ہم نے یورپیوں کے احترام کے پیش نظر 2 ہزار کلومیٹر کی یہ حد مقرر کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ یورپی اپنے آپ کو اس احترام کے قابل ظاہر کریں گے۔ ہفتے کے روز، ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے گارڈز کی طرف سے تیار کردہ 1650 کلومیٹر کی رینج کے حامل پاوے کروز میزائل کی نقاب کشائی کی ویڈیو نشر کی تھی۔ سرکاری نشریاتی ادارے نے جمعے کے روز بتایا کہ ایران ممکنہ طور پر شام کو اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے 15 خرداد زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل سسٹم فراہم کرے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

three × five =