مارچ 30, 2025

نیتن یاہو کی اقتدار میں دوبارہ واپسی امریکہ کے لئے نیا چیلنج ہو گی۔ ایران

سیاسیات- اسرائیل کےسابق وزیراعظم نیتن یاہو دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے قریب ہیں۔

الیکشن کے بعد 86 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے ،ایگزٹ پولز کے مطابق نیتن یاہو اور ان کے اتحادی 120 میں سے 65 نشستوں پر کامیاب ہوجائیں گے۔باضابطہ نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسرائیل کے الیکشن پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی کمانڈر حسین سلامی کے مشیر اعلی حسین طائب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل میں نیتن یاہو کا دوبارہ اقتدار میں آنا امریکہ اور اسرائیل دونوں کیلئے چیلنجنگ ہوگا۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے مشیر حسین طائب کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کی اقتدار میں دوبارہ واپسی امریکہ کیلئے نیا چیلنج ہوگی، نیتن کی واپسی امریکہ میں ڈیموکریٹس کی حکومت کمزور کردے گی۔

واضح رہے کہ اسرائیل میں سیاسی عدم استحکام کے بعد منگل کو عام انتخابات کیلئے ووٹنگ ہوئی، اسرائیل میں چار سالوں سے بھی کم عرصے میں پانچویں بار انتخابات ہوئے ہیں۔

حکومت بنانے کیلئے کسی بھی جماعت کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی 61 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنا ضروری ہے۔

اسرائیل میں 8 جماعتوں کا اتحاد گزشتہ سال نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ختم کرنے میں کامیاب ہوا تھا لیکن اتحادی جماعتوں کا سیاسی عدم استحکام اسرائیل میں نئے انتخابات کی وجہ بنا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

10 + 12 =