نومبر 23, 2024

نئے ایرانی سفیر کی بلاول بھٹو کے ساتھ ملاقات، سفارتی اسناد پیش کیں

سیاسیات- اسلامی جمہوریہ ایران کے پاکستان میں تعینات نئے سفیر رضا امیری مقدم نے وزیر خارجہ بلال بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات کے دوران سفارتی اسناد پیش کیں۔

پاکستانی وزیرخارجہ نے ایرانی سفیر کے سفارتی مشن میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ نئے سفیر ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے میں کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے مشترکہ سرحدی مارکیٹ کے افتتاح اور پولان _گبد بجلی کی ترسیل کے منصوبے کے لئے پاکستان اور ایران کے رہنماوں کی حالیہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد_تہران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہے۔

اس ملاقات میں ایران کے نئے سفیر رضا امیر مقدم نے ایرانی وزیر خارجہ کا تہنیتی پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور دونوں پڑوسی ممالک باہمی تجارت کے حجم کو بڑھانے کا مشترکہ عزم رکھتے ہیں۔”

نئے ایرانی سفیر دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے اور سیاسی تعلقات میں استحکام لانے کے عزم کے ساتھ 17 جون کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × one =