اکتوبر 22, 2024

میزائل حملوں میں صیہونی حکومت کے ایف 35 لڑاکا طیاروں کی بڑی تعداد تباہ ہوئی۔ ایرانی جنرل

سیاسیات- ایرانی بریگیڈئیر جنرل نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی اہداف پر حالیہ جوابی میزائل حملوں میں صیہونی حکومت کے  ایف 35 لڑاکا طیاروں کی بڑی تعداد میں تباہی ہوئی ہے۔

تہران میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی انقلابی گارڈز کے مشیر بریگیڈئیر جنرل ابراہیم جباری نے کہا کہ یکم اکتوبر کو ایران نے اسرائیلی حکومت کے خلاف جو میزائل فائر کیے  ان میں سے 90 فیصد  نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

ابراہیم جباری نے کہا کہ ایرانی حملے میں کئی اسرائیلی ایف 35 لڑاکا طیارے بھی تباہ ہوئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میزائل حملوں کے دوران سائبر اور الیکڑانک وارفیر حملوں کے ذریعے 90 فیصدمیزائل نشانے پر لگے تھے، اسرائیل اور امریکا کے لیے یہ سب سے بڑا سرپرائز تھا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen + four =