مئی 24, 2025

 معاہدہ ہو یا نہ ہو، ایران یورینیئم کی افزودگی جاری رکھے گا: ایرانی وزیر خارجہ

سیاسیات۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہےکہ معاہدہ ہو یا نہ ہو دونوں صورتوں میں ایران یورینیئم کی افزودگی جاری رکھےگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ چاہتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے تو معاہدہ ممکن ہے، ہم اس مقصد کے لیے سنجیدہ بات چیت پر تیار ہیں۔

امریکہ ایران جوہری معاہدے سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونے کی یقین دہانی چاہتا ہے، اس یقین دہانی کا ایک معاہدہ دسترس میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسے حل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں جو ہمیشہ کے لیے اس کو یقینی بنائے تاہم ایران معاہدے کے ساتھ یا اس کے بغیر یورینیئم کی افزدوگی جاری رکھے گا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

four − three =