جون 16, 2024

فلسطین کے بارے میں امام خمینی کی پیشینگوئی سچ ثابت ہورہی ہے۔ رہبر معظم انقلاب

سیاسیات- رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امام خمینی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے بارے میں امام خمینی کی پیشنگوئی سچ ثابت ہورہی ہے، طوفان الاقصی نے صہیونی حکومت پر فیصلہ وار کیا ہے۔

امام خمینی کی 35 ویں برسی کی تقریب سے رہبر معظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال امام خمینی کی یاد میں ہونے والا اجتماع امام خمینی کے ساتھ تجدید بیعت اور ملکی ترقی کے لئے بڑا درس ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت انقلاب کی تاریخ کا اہم واقعہ ہے جس میں ہم نے عزیز اور بے نظیر صدر کو کھودیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج فلسطین کے حوالے سے امام خمینی کی پیشینگوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہورہی ہے۔ امام خمینی نے کہا تھا کہ میں اسرائیل کے ٹوٹنے کی آوازیں سن رہا ہوں۔ آج فلسطین دنیا کا سب سے بڑا موضوع بنا ہوا ہے جس نے پوری دنیا کی نگاہیں اپنی طرف متوجہ کررکھی ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان الاقصی نے اسرائیل کو شکست دینے کے لئے فیصلہ کن وار کیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

12 + one =