ستمبر 1, 2024

غزہ کے مظلوم عوام کیلئے یمن کی غیر متزلزل حمایت امت اسلامیہ کیلئے باعث فخر ہے. علی باقری

سیاسیات- ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مظلوم عوام کیلئے یمن کی قیادت اور عوام کی غیر متزلزل حمایت امت اسلامیہ کے لیے باعث فخر ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق علی باقری، قائم مقام وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ انہوں نے یمن کی قومی سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں انہوں نے صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پر، جس میں الحدیدہ بندرگاہ کی شہری تنصیبات پر حملے اور اس کے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونیوالے یمنی شہریوں کیلئے اپنے ملک کی جانب سے تسلیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا: غزہ کے مظلوم عوام کے لیے یمن کی قیادت اور عوام کی غیر متزلزل حمایت امت اسلامیہ کے لیے باعث فخر ہے۔ اس سے قبل وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی تھی اور انہوں نے صیہونی اور امریکی حکومت سمیت اس کے حامیوں کو غزہ میں جرائم کے تسلسل کے ساتھ ساتھ یمن پر مہم جوئی پر مبنی حملوں کے خطرناک اور غیر متوقع نتائج کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

two + 3 =