نومبر 25, 2024

غزہ سمیت خطے میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے: ایرانی صدر

سیاسیات- ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ غزہ اور پورے خطے میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی اور گھناؤنے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مائیکل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتےہوئے کہا کہ مغرب کا دُہرا معیار اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں کو بڑھا رہا ہے۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور مغربی ممالک کے دُہرے معیار سے اسرائیل کا حوصلہ بڑھ رہا ہے اور غزہ اور پورے خطے میں صیہونی حکومت کی دہشتگردی اور گھناؤنے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے۔

صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی کارروائیوں سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرہ بڑھ رہا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

19 + 6 =