نومبر 24, 2024

غاصب صیہونی ریاست کی ایران مخالف پالیسی شکست سے دوچار ہے۔ ایران

سیاسیات- اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایران کو خطرے کے طور پر پیش کرنے کی مکروہ سازش ناکام ہونے کی وجہ سے نوروز اور قرآنی بہار کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ اس سال عید نوروز اور قرآن کی بہار ماہ رمضان دونوں ساتھ آئے ہیں۔ دونوں بہاروں کی خوشیوں کو عالمی استکبار کی شکست کی وجہ سے چارچاند لگ گئے ہیں۔ عالمی سطح پر ایران کو خطرے کے طور پر پیش کرنے کی پالیسی ناکامی کا شکار ہورہی ہے کیونکہ ایران کے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست عوامی مظاہروں کی وجہ سے اندرونی بحران کا شکار اور مقاومتی بلاک کی طاقت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس سے استکباری حلقے پریشان ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

16 − 13 =