مارچ 29, 2025

غاصب صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلمان ممالک کا اتحاد ضروری ہے۔ ایرانی صدر

سیاسیات- ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے عمان کے بادشاہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک مسلمان ممالک متحد نہ ہوجائیں، فلسطین کا دفاع اور غاصب صہیونی حکومت کا مقابلہ کرنا ممکن نہیں ہے۔

اسلامی جمہوری ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے سلطنت عمان کے بادشاہ سلطان ہیثم بن طارق آل سعید سے ٹیلیفونک گفتگو کی اور عید فطر کی مناسبت سے عمان کی حکومت اور عوام کو مبارک باد دی۔ انہوں نے ایران کی خارجہ پالیسی میں عمان کو حاصل اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حالیہ سالوں میں دونوں ممالک درمیان تعلقات میں ہونے والی پیشرفت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

ابراہیم رئیسی نے صہیونی حکومت کی جارحیت اور مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کو مظالم سے باز رکھنے اور فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اسلامی ممالک کا متحد ہونا ضروری ہے۔

اس موقع پر عمان کے بادشاہ سلطان ہیثم بن طارق نے ایران اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ عمان صہیونیوں کے مظالم کی پرزور مذمت کرتا ہے اور ہمیشہ کی طرح فلسطینی عوام کو ان کے حقوق ملنے تک ان کی حمایت کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twenty − 8 =