اپریل 13, 2025

عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور ختم، بات چیت مثبت رہی

سیاسیات۔ عمان کی میزبانی میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ مسقط میں امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات  میں ایرانی وفدکی قیادت وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کی۔

امریکی وفد کی قیادت امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ اسٹیو وٹکوف نے کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت کا اختتام ہوگیا اور امریکہ کے ساتھ بات چیت مثبت رہی۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی امریکی مذاکرات کاروں نے چند منٹ براہ راست بات کی اور فریقین نے مزید بات چیت اگلے ہفتے کرنے پر اتفاق کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ بات چیت کا پہلا دور ختم ہوگیا، بات چیت تعمیری اور مثبت ماحول میں ہوئی، بات چیت ختم ہونے سے پہلے ایرانی اور امریکی وفود کے درمیان مختصر بات ہوئی۔

مذاکرات سے قبل ایرانی میڈیا سے گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھاکہ ایران سنجیدگی کے ساتھ بات چیت میں شریک ہو رہا ہے، ایران مساوی بنیاد پر منصفانہ اور باعزت معاہدے تک پہنچنےکاخواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا فریق بھی اسی نیت سے آئے تو ابتدائی مفاہمت ممکن ہے جو مذاکرات کی راہ ہموار کرےگی، امریکہ کی طرف سے مناسب رضامندی ظاہرہوئی تو مستقبل میں مزید بات چیت کاراستہ بھی ہموارہوسکتا ہے، یہ مذاکرات بالواسطہ ہیں اور ہمارے نقطہ نظر سےصرف جوہری مسئلے کے بارے میں ہیں۔

عباس عراقچی کا کہنا تھاکہ مذاکرات برابری کی بنیاد پر ایرانی عوام کے مفاد کو یقینی بنانے والے معاہدے تک پہنچنے کیلئے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ حالیہ بات چیت طویل ہونےکی توقع نہیں ہے اور بات چیت کے پہلے دور میں ابتدائی انڈراسٹینڈنگ ہوسکتی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

twelve − 2 =