اگست 30, 2025

سیاسیات- ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران یورپی ٹرائیکا کے غیرقانونی اقدام پر شدید احتجاج کیا۔

ایرانی وزیر امور خارجہ سید عباس عراقچی نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس سے ٹیلیفون پر گفتگو میں تین یورپی ممالک کے حالیہ اقدام کو غیرقانونی اور نامعقول قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرزِ عمل سے ان ممالک کے ایران کے بارے میں حقیقی مقاصد پر مزید شکوک پیدا ہوگئے ہیں اور سفارتی عمل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

عراقچی نے خبردار کیا کہ ایران اس تحریک‌آمیز اور ناشائستہ اقدام کے مقابلے میں مناسب قدم اٹھائے گا۔

گفتگو میں کایا کالاس نے معاہدے کے تحفظ اور سفارتکاری کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین مذاکرات کی راہ کو آسان بنانے کے لیے تیار ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان رابطوں کے تسلسل کی خواہاں ہے۔

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے۔

https://whatsapp.com/channel/0029VaAOn2QFXUuXepco722Q

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

14 − 11 =