مارچ 30, 2025

عدالتی حکم سے پہلے سپاہ پاسداران کو دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیا جا سکتا۔ یورپی یونین

سیاسیات- یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب کو عدالتی حکم سے پہلے دہشتگرد تنظیم قرار نہیں دیا جاسکتا۔

یورپی پارلیمنٹ نے پچھلے ہفتے پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

جوزف بوریل نے برسلز میں میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا فیصلہ عدالتی حکم کے بغیر نہیں کیا جاسکتا، آپ کسی کو صرف اس لئے دہشتگرد نہیں کہہ سکتے کہ آپ اسے ناپسند کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے اقدام سے پہلے، کسی بھی یورپی ملک کی عدالت کو ٹھوس قانونی وجوہات دینا ہوں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی شہریوں کے خلاف انفرادی پابندیوں کے نفاذ پر بات ہوسکتی ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

sixteen − five =