مارچ 30, 2025

طوفان الاقصی مکمل طور پر ایک فلسطینی آپریشن تھا۔ جنرل قاآنی

سیاسیات-سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے اعلان کیا ہے کہ طوفان الاقصی ایک مکمل طور پر فلسطینی آپریشن ہے کہ جو ہر ایک مرحلے میں فلسطینی مزاحمت کی مکمل منصوبہ بندی و گہری حکمت عملی کے ساتھ انجام پایا ہے۔

سردار شہید پور جعفری کی یاد میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل اسمعیل قاآنی نے تاکید کی کہ امریکہ کو یہ ہرگز نہیں سوچنا چاہیئے کہ مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف انجام پانے والے جرائم اس کے ریکارڈ میں نہیں لکھے گئے اور مناسب وقت پر اس کا احتساب نہیں کیا جائے گا۔

کمانڈر سپاہ قدس نے زور دیتے ہوئے سوال اٹھایا کہ جنگ غزہ کے آغاز سے لے کر اب تک غاصب صیہونی رژیم اور امریکہ نے کیا کامیابیاں حاصل کی ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ان کا فن صرف معصوم عورتوں اور بچوں کا قتل عام ہی ہے! انہوں نے امریکہ و اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی کہ آپ شہید سید رضی موسوی کو صرف اس لئے قتل کرتے ہیں کیونکہ غزہ کے میدان جنگ میں آپ کچھ بھی حاصل نہیں کر پائے اور اگر آپ عراق میں اپنے غیر منطقی رویے کو جاری رکھیں گے تو عراقی مزاحمتی محاذ بھی اپنے تمام ملاحظات کو ایک طرف رکھ کر آپ کو دوسرا سنگین جواب دے گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fourteen + nineteen =