نومبر 23, 2024

طالبان کے ساتھ جھڑپ میں ایرانی بارڈر سیکیورٹی فورس کا ایک جوان شہید اور دو زخمی

سیاسیات- جنوب مشرقی شہر زابل میں طالبان کے ساتھ جھڑپ میں بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

سیستان و بلوچستان کے شہر زابل کی سرحد پر طالبان  نے حملہ کردیا۔ بارڈر پر تعیینات محافظین نے  جوابی کارروائی کی۔ جھڑپوں میں ایک جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سرحد کے دونوں جانب شدید جھڑپیں ہوئیں۔ طالبان کے بھی متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یہ جھڑپیں افغانستان کے صوبہ نیمروز اور سیستان و بلوچستان کی سرحد پر ہوئیں جس میں دونوں جانب  سے ہلکی نوعیت کے اسلحے استعمال کیے گئے۔

اس کے پہلے سیستان و بلوچستان کے ادارہ حمل و نقل کے سربراہ ایوب کرد نے سرحد پر کشیدگی کی خبر دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملیک بارڈر سے افغانستان کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں تا اطلاع ثانوی بند رہیں گی۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × one =