سیاسیات – اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت اطلاعات نے شیراز میں حضرت شاہ چراغ کے مزار پر حملے کرنے والے دوسرے حملہ آور اور چھ سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں ایران کی وزارت اطلاع نے ایک بیان کے ذریعے امام زادہ شاہ چراغ کے مزار پر حملے میں ملوث حملہ آور اور اس کے چھ سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کی خبر دی ہے.
اپنے بیان میں وزارت اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک پیچیدہ آپریشن کے بعد، اسلامی ایران کی ہوشیار اور بابصیرت عوام کے تعاون سے دوسرے حملہ آور اور اسکے چھ سہولتکاروں کو شناخت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔