مارچ 30, 2025

شیراز حملے میں ملوث 26 افراد گرفتار

سیاسیات- ایران نے 26 غیر ملکیوں کو شیراز میں مزار پر ہونے والے حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا، جس کا دعویٰ داعش نے کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق 26 اکتوبر کو شیراز شہر میں مزار پر مسلح حملے میں کم از کم 13 افراد شهید ہو گئے تھے۔

وزارت کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزارتِ انٹیلی جنس نے شیراز میں دہشت گردی کے حملے میں ملوث تمام ایجنٹس کو شناخت کرکے گرفتار کر لیا ہے

بیان میں بتایا گیا کہ 26 دہشت گردوں کا تعلق آذربائیجان، تاجکستان اور افغانستان سے ہے۔

وزارت کا مزید کہنا تھا کہ ان دہشت گردوں کو صوبے فارس، تہران، البرز، کرمان، قم اور خراسان کے ساتھ ایران کی مشرقی سرحد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ شیراز حملے کے شناخت کیے جانے والے مجرم ابو ایشا کو جب گرفتار کیا جارہا تھا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا تھا، اس کا تعلق تاجکستان سے تھا۔

مزید بتایا گیا کہ ایران میں حملے کا مرکزی ملزم آذربائیجان کا شہری ہے، اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، جو باکو سے تہران انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ذریعے ملک میں داخل ہوا تھا۔

وزارت کا کہنا تھا کہ وہ تہران میں آنے کے بعد سے داعش سے مسلسل رابطے میں تھا۔

31 اکتوبر کو وزارت نے اعلان کیا تھا کہ آپریشنل سپورٹ فراہم کرنے والے افغان شہری محمد رمیز راشدی سمیت متعدد دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

4 + 2 =