اکتوبر 12, 2024

شہید ہنیہ کے پاک خون کا انتقام ہمارا وظیفہ ہے۔ آیت اللہ خامنہ ای

سیاسیات- رہبر معظم انقلاب نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے دہشت گرد حملہ کرکے اپنے لئے سخت اور دندان شکن جواب کا سامان فراہم کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اپنے پیغام میں مقاومتی محاذ کے بہادر رہنما کی شہادت پر فلسطینی عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دہشت گرد اور جرائم پیشہ صہیونی حکومت نے بزدلانہ کاروائی کرکے اپنے لئے سخت جواب کا سامان فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران کی حدود میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینا ایران کا وظیفہ ہے۔

یاد رہے کہ حماس کے اعلی رہنما اسماعیل ہنیہ کو آج علی الصبح تہران میں شہید کردیا گیا ہے۔ دہشت گرد حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوگیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

six + three =