مارچ 31, 2025

شہید سلیمانی کا اہم ترین کردار علاقے میں مزاحمتی محاذ کو تشکیل دینا تھا۔ آیت اللہ خامنہ ای

سیاسیات-ولی امر مسلمین حضرت آیت‌ الله “سید علی خامنه‌ای” سے کل دوپہر شہید قاسم سلیمانی کے لواحقین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر رہبر معظم انقلاب نے شہیدِ مقاومت کے اخلاص اور نیک خصائل کا ذکر کیا۔

انہوں نے فرمایا کہ اس شہید کا اہم ترین کردار علاقے میں مزاحمتی محاذ کو تشکیل دینا تھا۔ انہوں نے اس دلکش نقطے کی جانب حاضرین کی توجہ مبذول کروائی کہ غزہ میں مقاومت، علاقائی استقامتی محاذ کی سپورٹ کی وجہ سے تین ماہ سے صیہونیوں سے بر سرِ پیکار ہے۔ رہبر معظم نے فرمایا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے اسی استقامتی محاذ کی تشکیل کے لئے بہت زیادہ جدوجہد کی۔ شہید کا یہ کام اُن کے خلوص، فہم، عقل اور اخلاق کی بدولت آگے بڑھا۔

اس دوران حضرت آیت‌ الله خامنه‌ای نے قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل “اسماعیل قاآنی” کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے قدس فورس کے سربراہ کو تلقین کی کہ استقامتی محاذ کو مضبوط بنانے کا سلسلہ ایسے ہی جاری رہنا چاہیئے۔ اس ملاقات میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل “حسین سلامی”، قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل “اسماعیل قاآنی” اور دختر شہید سلیمانی “زینب سلیمانی” موجود تھیں۔ جنہوں نے نوجوان نسل کے لئے شہید سلیمانی کی ثقافتی و سائنسی محاذ پر خدمات کا تذکرہ کیا۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

one × five =