مارچ 29, 2025

شہید ایرانی صدر اور انکے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا، 40 غیر ملکی وفود کی شرکت

سیاسیات- شہید صدر رئیسی اور ان کے ساتھی شہداء کی نماز جنازہ رہبر معظم کی اقتداء میں صبح ساڑھے دس بجے تہران یونیورسٹی میں ادا کردی گی۔

شہداء کی نماز جنازہ کے بعد لاکھوں لوگوں کے جلوس کی شکل میں تہران یونیورسٹی سے آزادی اسکوائر کی طرف تشییع کی جائے گی۔

تہران میں تشییع جنازہ کے بعد شہداء کو تدفین کے لئے مختلف شہروں کی طرف ارسال کیا جائے گا۔

شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ کے لئے غیر ملکی وفود کی تہران آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک 40 سے زائد غیر ملکی اعلی سطحی وفود تہران پہنچ چکے ہیں جن میں سربراہان مملکت اور وزراء شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

3 × five =