مارچ 30, 2025

شام پر اسرائیلی حملہ،ایرانی افسر میلاد حیدری شہید

سیاسیات-شام میں اسرائیلی حملے میں ایران کے سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک افسر شہید ہوگئے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی انقلابی گارڈز کورپس (IRGC) نے فوجی مشیر اور افسر میلاد حیدری کی شہادت کا اعلان کیا۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حالیہ حملہ شام میں اسرائیل کی جانب سے رواں ماہ کا چھٹا فضائی حملہ اور دمشق کے قریب دو دنوں میں دوسرا حملہ ہے۔ حملے سے متعلق اسرائیل کی طرف سے بدستور خاموشی ہے اور فوری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

آئی آر جی سی نے اسرائیلی جارحیت کے جوابی حملے کا عزم کیا اور کہا کہ دمشق کے مضافات میں صبح سویرے ہونے والے مجرمانہ حملے کا ضرور جواب دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل برسوں سے شام میں ایران سے منسلک اہداف پر حملے کرتا آرہا ہے۔ دوسری جانب شام میں 2011ء میں شروع ہونے والی خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حمایت کرنے کے بعد سے تہران کا شام میں اثر و رسوخ کافی بڑھ گیا ہے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

9 + 5 =