مارچ 30, 2025

سید حسن نصراللہ کی بیٹی کی شہید صدر رئیسی کے گھر آمد

سیاسیات- سید حسن نصراللہ کی بیٹی نے شہید صدر رئیسی کے گھر جاکر اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔

لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی بیٹی زینب نصراللہ نے تہران میں شہید صدر آیت اللہ رئیسی کے گھر جاکر ان کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔

اس موقع پر حزب اللہ کے سابق سربراہ شہید عباس موسوی کی بیٹی اور حزب اللہ کے خواتین ونگ کی پانچ خواتین رہنما بھی موجود تھیں۔

شہید صدر رئیسی اور ان کے قافلے کو مشرقی آذربائیجان کے دورے کے دوران فضائی حادثہ پیش آیا تھا جس میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
Telegram
WhatsApp
Email

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

fifteen + 1 =